جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) ماڈل تھانہ دینہ کے سامنے سرکس کے نام پر جاری جوئے اور بے حیائی کے اڈے کو فوری طور پر نہ بند کیا گیا تو بھر پور احتجاج کی کال دے دی جائے گی شہزاد الحسن شاہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز السید ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سید شہزاد الحسن کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ میں تین سال سے جاری سرکس کے نام پر بے حیائی اور جوئے کے اڈے کو بند کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسے اب تک ختم ہو جانا چاہیے تھا مگر نہ جانے کون سی ایسی طاقت ہے جو دینہ شہر کا سکون برباد کرنے پر لگی ہوئی ہے اس بے حیائی کے اڈے سے نہ جانے کتنے گھر برباد ہو گئے ہیں اور نوجوان نسل کو جوئے جیسی لانت کاعادی بنانے والے کھلم کھلا اپنا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں اب اور برداشت نہیں ہو گا اگر انتظامیہ نے اس اڈے کو بند نہ کروایا تو ہم احتجاج کی کال دے دیں گے اور پھر جو ہوا اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]