متیال کے رہائشی نجی بنک کے منیجر کو پروموشن سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا،

جہلم لائیو(سٹاف رپورٹر): ماہر تعلیم کے صاحبزادے نجی بنک کے منیجر کی پروموشن،ایریا چیف نے سرٹیفیکیٹ سے نوازا،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے مبارکباد،تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ موضع متیال کے رہائشی عسکری بنک منگلا کینٹ کے برانچ منیجر چوہدری عرفان محمود کو بنک انتظامیہ کی جانب سے سا لانہ پروموشن کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی،چوہدری عرفان محمود معروف ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ چوہدری محمود احمد کے صاحبزادے ہیں،گزشتہ روز ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں ایریا چیف آزاد کشمیر شبر حسین نے انہیں پروموشن سرٹیفیکیٹ سے نوازا،اس موقع پر بنک انتظامیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں