جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) پانامہ فیصلہ حق و انصاف کی جیت ہے ملک دشمنوں کو شکست ہوئی میاں نواز شریف پر لگائے جانے والے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے یہ بات ضلع جہلم کے اراکین قومی اسمبلی مطلوب مہدی ، چوہدری خادم حسین ، ندیم خادم، مہر فیاض، چوہدری لال حسین اور ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہی، ضلعی ممبران اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اور دیگر جمہوریت دشمن ہر وقت نواز شریف پر وار کرنے کے چکر میں رہتے ہیں اور گزشتہ نو ماہ کے دوران جس طرح نواز شریف اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی او ہر طرح کے اخلاقی و غیر اخلاقی الزامات لگا کر انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے او ر آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف پر لگائے جانے والے تمام الزامات غلط نکلے ہیں چوہدری خادم نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو سر محاذ پر جھوٹ کی سزا ملی لیکن ان کو شرم نہیں آتی اور ہر روز نت نئے شوشے چھوڑ کر عمران کو گمرا ہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مہر فیاض نے کہا کہ خو دساختہ الزامات اور جھوٹ کا سہارا لینے والے عمران خان، شیخ رشید اور جماعت اسلامی سب ایک طرف اور سپریم کورٹ کے فیصلہ ایک طرف ہے چوہدری ندیم خادم نے کہ نواز شریف مسٹر کلین ہیں اور جے آئی ٹی میں بھی کلیئر ہوں گے ضلعی چیئرمین راجہ قاسم نے تمام لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیس اپریل کو عظیم دن قرار دیا ، دوسری جانب ضلع بھر کی ن لیگی تنظیموں نے سڑکوں پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پرنواز شریف اور ن لیگ کے حق میں بینر آویزاں کر دےئے گئے ہیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]