جادہ میں دو متحارب فریقین میں صلح

جہلم لائیو(بیورورپورٹ) جہلم کے معروف نواحی علاقہ جادہ میں عیدالفطر کے روز ظفر اقبال بھٹو گروپ اور چوہدری الطاف گروپ میں معمولی تلخ کلامی کے نتیجہ میں دوطرفہ فائرنگ سے ظفر اقبال بھٹو کا بھائی صغیر احمد موقعہ پر ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں پارٹیوں کے 9 افراد کے علاوہ ایک شانی نامی بچہ بھی زخمی ہو گیا تھا۔ جس پر تقریباًپونے تین سال بعد سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری اسد رضا (کنتریلہ) اور ان کے برادر نسبتی چوہدری سعید کھٹانہ آف جادہ چوہدری منظور رضا اشرف کیپری،چوہدری محمد اختر باگڑی چوہدری قیصر کیپری اور چوہدری میاں فیض کی کوششوں سے دشمنی دوستی میں بدل گئی، فریقین میں صلح چوہدری سعید کھٹا نہ جادہ کی رہاشگاہ نزد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول جادہ ہوئی جس میں مقتول کے بڑے بھائی مدعی ظفر اقبال بھٹو کے چچا چوہدری محمداختر نے کہا کہ ظفر اقبال بھٹو نے ایک پیسہ نہیں لیا بلکہ خدا واسطے اپنے بھائی کا خون معاف کیا ہے۔ تلاوت کلام اور دعا کی سعادت علامہ سید عطا اللہ شاہ بخاری کوحاصل ہوئی اس موقعہ پر سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری اسد رضا نے کہا کہ دو مسلمان بھائیوں میں صلح کروانا باعث ثواب ہے میں دونوں فریقین اور میرے ساتھااس صلح کی کوشش کرنے والوں کا شکر گذار ہوں جن کے تعاون سے ہمارا علاقہ جادہ ایک دفعہ پھر امن کا گہوارہ بن رہا ہے۔اس موقع پر چوہدری منظور رضا اشرف اور چوہدری محمد اختر نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس سلسلہ میں ان کی بھر پور معاونت کی۔اس موقع پر ضلع بھر کے عمائدین اور اہلیان جادہ شریک تھے۔

unnamed

اپنا تبصرہ بھیجیں