ڈی سی آفس میں مردم شماری کا جائزہ اجلاس

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں جہلم میں ہونے والی مردم شماری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بریگیڈیئر کلیم مشتاق نے بتایا کہ شمار کندگان کے ساتھ پاک فوج کے جوان شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری ادارے مل کر قومی مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں، ملک کی امن و سلامتی اور مردم شماری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسرعبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ مردم شماری کے لئے تعینات ہونے والے پولیس اہلکاروں کی کل تعداد417 ہے۔ ضلعی سطح پر ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مردم شماری کی سیکورٹی کے لئے الرٹ ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ جہلم کے عوام درست معلومات فراہم کر کے قومی فریضہ سر انجام دیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، سی ای او ایجوکیشن انور فاروق،تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، فوج اور سول محکموں کے افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں فیز 1 میں ہونے والی مردم شماری کی پر تبالہ خیال کیا گیا۔بریگیڈیئر کلیم مشتاق کا کہنا تھا کے پولیس اور فوج کو آرڈینیشن سے مردم شماری کے فرائض بہتر طریقے سے مکمل کے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں