جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) یونین کونسل چک خاصہ کے مکین20سال سے سوئی گیس کے منتظر، 1997میں گیس کی منظوری کے بعد سے اب تک کام بند پڑاہے، اہل علاقہ کا آئندہ الیکشن میں تمام پارٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ ، ضلع جہلم کی گنجان ترین آبادی یونین کونسل چک خاصہ کے ہزاروں مکین حکومتی وعدوں کی تکمیل کے منتظر رہتے رہتے تھک گئے ، یونین کونسل چک خاصہ جو حلقہ این اے 62اور پی پی 25کے ایم پی اے مہر فیاض کے حلقہ میں آتی ہے شہر سے ملحق ہونے کے باوجود سوئی گیس جیسی سہولت سے محروم ہے اس علاقہ میں 1997میں بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سوئی گیس کی منظوری ہوئی اور علاقہ کی مین روڈ پر گیس کی پائپ لائن بچھا کر کنکشن دے دئیے گئے لیکن علاقہ کی اندرونی آبادی 1997سے اب تک مختلف حکومتوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے جھوٹے وعدوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہے اہلیان چک خاصہ کا کہنا ہے کہ آبادی سے صرف چند فٹ دور مین پائپ لائن ہونے کے باوجود نہ جانے کس جرم کی سزا ہم کو دی جارہی ہے ہر الیکشن میں علاقہ سے الیکشن لڑنے والے ہر امیدوار نے علاقہ کے مکینوں کو گیس کنکشن دلوانے کے وعدو ں پر ووٹ لئے لیکن بعد میں وہ وعدہ کرنے والا ہی غائب ہو گیا، اہل علاقہ نے بتایا کہ ہمار ے علاقے سے منتحب ہونے والے ایم این اے چوہدری خادم اور ایم پی اے مہر فیاض نے الیکشن کے بعد سے کبھی اس علاقہ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی عوام کے مسائل جاننے کی کوشش کی ہے اس لئے اہل علاقہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے علاقہ کو گیس فراہم نہیں کی جاتی تب تک کسی سیاسی جماعت اور کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]