جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے اتوار کو انت مچا دی، ایک دن میں ایک ہزار چالان مکمل کرنے ہیں اہلکاروں کا موقف، لفٹر گاڑیاں اٹھاتے ہیں لیکن پیسے ہم کو نہیں ملتے ، ڈی ایس پی ٹریفک کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جہلم نے شہر میں ٹریفک کا نظام درست کرنے کی بجائے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کی طرف توجہ مبذول کر رکھی ہے اور اتوار کے روز ماہ اپریل کے آخری دن ایک ہزار کے قریب چالان کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ، جنہوں نے ہر آنے جانے والے کو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے چھٹی کے دن چالان تھما دیا، جبکہ ٹریفک کا نظام درست کرنے کیلئے جب ڈی ایس پی ٹریفک کو آگاہ کیا گیا کہ وہ نفری کی کمی کا روناروتے دکھائی دیتے ہیں دوسری طرف شہر میں تعینات لفٹر کے عملہ نے بھی انت مچا رکھی ہے اور ٹریفک روکنے والے بااثر افراد کی گاڑیوں کو بند کرنے کی بجائے عام شہریوں کی گاڑیوں کو اٹھا کر جرمانہ کر دیا جاتا ہے لفٹر پر چالان کرنے والا اہلکار ٹھکیدار کا آدمی ہے لیکن غیر قانونی پرٹریفک پولیس کی وردی استعمال کرتے ہوئے سرے عام قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے تو اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثارکا کہنا تھا کہ لفٹر کو راولپنڈی سے تعینات کیا گیا ہے اور جو جرمانہ یہ وصول کرتے ہیں وہ ہم کو نہیں ملتا اور نہ ہم کو معلوم ہے کہ یہ رقم کس اکاؤنٹ میں جمع ہو تی ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]