جہلم لائیو( بے نقاب) محکمہ بلڈنگ کی گاڑی چھو منتر.
محکمہ بلڈنگ کے افسران کے جادوئی کمالات .
لکڑ ہضم، پتھر ہضم، لوہا ہضم اب پیش خدمت ہے ایکسین بلڈنگ سرکاری گاڑی ہضم کر گیا.
ضلعی انتظامیہ لاعلم.
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں محکمہ بلڈنگ کے دفاتر ختم کر کے ایم اینڈ آر (مینٹینس اینڈ ریپئرنگ)کے نام سے دفتر کھول دئیے ہیں جس کیوجہ سے محکمہ بلڈنگ کے درجنوں ملازمین پراونشل ہائی وے کے دفتروں میں ٹرانسفرز کروا گئے ہیں ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق ایکسین محکمہ بلڈنگ جہلم محمد اشرف ادارے کے انضمام کے بعدضلعی گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی سرکاری گاڑی 1008/JMG لیانہ ماڈل 2008 ڈپٹی کمشنر جہلم کے پاس جمع کروانے کی بجائے اپنے ساتھ لے اُڑے اور ماتحت عملے کو لالی پاپ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گاڑی سیکرٹری صاحب کے حکم پر حکومت پنجاب کے پاس جمع کروا دی گئی ہے ،جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ گاڑی پر پرائیویٹ نمبر پلیٹ آویزاں کر کے ایکسین محمد اشرف کے زیر استعمال ہے، جبکہ گاڑی کی لاگ بک آج بھی ایم اینڈ آر دفتر جہلم میں موجود ہے،موقف جاننے کے لئے ایکسین محمد اشرف سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جب محکمہ بلڈنگ ختم ہوا تو مذکورہ گاڑی میرے زیر استعمال تھی سیکرٹری کے حکم پر سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، جہلم کی گاڑیاں سیکرٹری کے پاس جمع کروا دی گئیں تھی، جب ان سے پتہ کیا گیا کہ ضلعی گورنمنٹ کی گاڑی ڈپٹی کمشنر جہلم کے پاس جمع ہونی چاہیے تھی تو کوئی معقول جواب نہ دے سکے۔