جہلم لائیو ( کرائم رپوٹر ) پولیس تھانہ ڈومیلی کا سیاسی آشیر باد پر غریب محنت کش کے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج ، غریب ہونے کی سزا مل رہی ہے ایک جھوٹے مقدمات سے بری ہوتے ہی نیامقدمہ درج کر دیا جاتا ہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈومیلی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے سیاسی آشیر باد اور ٹاؤٹ مافیا کی وجہ سے جھوٹے مقدمات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے دیال کے رہائشی محمد شفیع نے میڈیا کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے عامر شہزاد پر پولیس نے سیاسی اثر و رسوخ اور مخالفین سے ملی بھگت کر کے منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا اس سے قبل بھی ہم پر قتل ، منشیات اور اسلحہ کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں میرے بیٹے باعزت بری ہوچکے ہیں لیکن عدالتوں سے انصاف لینے کے بعد ہمیں پھر پولیس مخالفین سے مل کر انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہیں۔ محمد شفیع نے بتایا کہ گاؤں میں چھوٹی سے دکان سے گھر کا گزر بسر کرتا ہوں میرا ایک بیٹا آرمی میں ہے اور دوسرا بیٹا عامر شہزاد میرے ساتھ دکان پر محنت مزدوری کرتا ہے ۔پولیس نے اکیس اپریل کو میرے بیٹے پر منشیات کا جھوٹامقدمہ درج کیا جس میں کوئی صداقت نہیں۔پولیس نے میرے بیٹے پر شدید تشدد بھی کیا جس پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم والوں نے میرے بیٹے کو لینے سے انکار کیا اور میرے بیٹے کی زخم بہتر ہونے پر اسے جیل والوں کے حوالے کیا گیا ۔ ہم غریب لوگ ہیں اس لئے ہماری کسی جگہ شنوائی نہیں ہے ۔ محمد شفیع نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے پر درج جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]