جہلم لائیو (عامر کیانی)،تھانہ منگلا کے علاقہ جسروٹہ میں گھریلو ناچاکی پر خاوند نے مبینہ تشدد کے بعد بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا ملزم گرفتار مقدمہ درج ۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور گھر میں اکژر میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا ۔اہل علاقہ ،سرکاری ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے لیے لیڈی ڈاکٹر اور عملا نہ ہونے کی صورت میں آٹھ گھنٹے تک لاش ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی رہی مقتولہ کے لواحقین کے احتجاج کے بعد پوسٹمارٹم ہو سکا ،تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقع تھانہ منگلا کے ایریا جسروٹہ میں پیش آیا کہ جب وہاں کے رہائشی پرویز ولد محمد صدیق نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد گلا دبا کے قتل کر دیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مقتولہ کی لاش 8 گھنٹے تک ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی رہی ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے لیے نہ تو لیڈی ڈاکٹر موجود تھی اور عملا موجود تھا مقتولہ کے لواحقین اور میڈیا کی مداخلت پر مقتولہ کا پوسٹمارٹم ہو سکا ،اہل علاقہ کے مطابق میاں بیوی کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اورمرنے والی خاتون تین بچوں کی ماں تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]