دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) 16سالہ بچہ نہاتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا، لاش تاحال نہ مل سکی، تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق باغ محلہ جہلم کا رہائشی 16سالہ محمد شعیب اپنے محلہ داروں کے ساتھ دریائے جہلم پر نہا رہا تھا کہ اچانک گہر ے پانی میں ڈو ب گیا ، ساتھیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس کے اہلکار تاحال بچے کی تلاش میں مصروف ہیں معصوم بچے کے اچانک ڈوب جانے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں