جائیداد کی ہوس میں معذور بھتیجوں اور بھائی پر تشدد

جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) اپنوں کا خون سفید ہو گیا ،ڈومیلی میں بڑے بھائی نے جائیدا د پر قبضہ کی خاطر اپنے ہی بھائی اوراس کے چار معذوربچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ، ذہنی معذور بچے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے ادھ موا کر دیا ، تھانہ ڈومیلی پولیس نے بھی بااثر افراد کے سامنے گھنٹے ٹیک دئیے ،ڈی پی او کے حکم کے باوجود حملہ آوروں کے خلاف کاروائی سے صاف انکار، چار معذور بچوں کا مظلوم والد انصا ف کیلئے خبریں آفس پہنچ گیا، بااثر خاندان سے تحفظ کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں جائیداد کی ہوس میں اندھے ہو کر اصغر علی نامی بڑے بھائی نے چار معذور بچوں کے باپ چھوٹے بھائی ریاضت علی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اپنے نو بیٹو ں کے ہمراہ حملہ کرکے مظلوم ریاضت علی کے ذہنی معذور بیٹے عثمان علی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ،جس کو فوری طور پر ڈومیلی آر ایچ سی لایا گیا جہاں عملہ نے ٹال مٹول کر تے ہوئے اس کو سول ہسپتال ریفر کر دیا، حملہ آور خاندان نے بزرگ ریاضت علی اور ان کی بیوی کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈومیلی نے ملزمان اصغر علی ، سجادعلی اور یثرب کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا لیکن بااثر افراد کی فون کال پررات گئے رہا کر دیا ، ریاضت علی کے معذور بیٹے کو سو ل ہسپتال لانے پر ریاضت علی ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کے دفتر پیش ہوا اور ڈی پی او کی ہدایت کے باوجود تھانہ ڈومیلی نے ابھی تک بااثر افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ریاضت علی کے بیٹا عثمان علی موت و حیات کی کشمکش میں سول ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہے جبکہ اصغر علی نامی حملہ آور خاندان کے افراد نے مظلوم خاندا ن کے ملکیتی رقبہ پر قبضے کی خاطر ان کی زمین پر بھرتی ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے چار معذور بچوں کے مظلوم باپ ریاضت علی نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور اعلی حکام سے بااثر بدمعاشوں سے تحفظ دلوانے اور ملکیتی رقبہ کو قبضہ سے بچانے کی اپیل کی ہے ۔

unnamed (4)

اپنا تبصرہ بھیجیں