جہلم لائیو( محمد شہباز بٹ) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ضلع سطح پر نہیں مرکزی ، صوبائی اور ریجن سطح پر ہو رہے ہیں ، انشاء اللہ الیکشن اسی سال ہو ں گے ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں جب کہ حکمران جماعت مارچ تک الیکشن کو لیکر جانا چاہتی ہے ، ڈان لیکس رپورٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہ ٹویٹ کرنا چاہیے تھا اور نہ ہی واپس لینا چاہیے تھا ، پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں جب تک تحقیقات اوپن نہیں کرتے اسکا کوئی فائدہ نہیں ، عمران خان کے خلاف کیس غیر سنجیدہ اور وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے اس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے ساتھ مخلص نہ ہونے کا طعنہ دیا ہے جو قابل مذمت بات ہے ، الیکشن میں پیپلز پارٹی سے اتحاد ناممکن ہے ، مسلم لیگ (ق) سے چند حلقوں میں الحاق ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان چوہدری فواد حسین نے جہلم میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، دریں اثناء چوہدری فواد حسین نے حلقہ این اے 63کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی ، چوہدری فواد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر قومی اسمبلی کے 70حلقوں کے لیے امیدوراوں کی لسٹ تیار کر لی ہے باقی حلقوں پر بھی کام ہو رہا ہے پی ٹی آئی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیا رہے ، ستر حلقوں کے امیدواروں کی لسٹ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے تناظر میں روکی گئی ہے جو کسی بھی وقت جاری کی جا سکتی ہے ، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حلقہ این اے 63سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا امید ہے پیر انیس حیدر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے فیصلے کی پابندی کریں گے ، چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ڈان لیکس ملکی سالمیت کا معاملہ ہے ، ڈان لیکس پر انکوائری رپورٹ کو جلد از جلد منظر عام پر لانا چاہیے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے ، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حلقہ این اے 63منتخب نمائندوں کی عدم توجہ اور لاپرواہی کے باعث مسائلستان بنا ہوا ہے ، پنڈ دادنخان اور جہلم شہر کے متعدد علاقوں میں لوگ پینے کے پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں ، خواتین سروں پر مٹکے رکھ کر دور دراز سے پانی لانے پے مجبور ہیں ، پانی کی شدید قلت کے باعث لِلہ ، کھیوڑہ ، ہرن پور کے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں ، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال بنا دیا ہے ، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مینار پاکستان پر بیٹھ کر احتجاج کرنے اور چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعٰوے دار آج ائیر کنڈیشنر دفاتر میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے لے رہے ہیں ، عوام نے شہباز شریف کا نام تبدیل کر کے ڈرامہ شریف رکھ دیا ہے ، محکمہ صحت کو ٹھیکہ سسٹم پر دے دیا گیا ہے ، ایگزیکٹو دسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹروں کی جگہ پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر پرائیوٹ لوگ تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ، مریضوں کو بروقت طبعی امداد فراہم کرنے کی بجائے پرائیوٹ ہسپتالوں اور کلینکوں پر بھیج کر لوٹ مار کی جا رہی ہے ، ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں انشاء اللہ نواز شریف کو گھر بھیج کر ملک میں تبدیلی کے سفر کی بنیاد رکھیں گے ، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جہلم کے عوام کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کرتا رہوں گا ، پی ٹی آئی جہلم میں کوئی اختلافات نہیں ، اختلافِ رائے ہر کسی کا جمہوری حق ہے امید ہے پیر انیس حیدر سمیت جہلم سے پی ٹی آئی کے تمام عہدہ داران و ممبران عمران خان کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی پابندی کریں گے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]