نوجوان اور بچے نسوار کے نشے میں مبتلا

جہلم لائیو( چوہدری عابد محمود ): جہلم شہر و گردونواح میں نوجوانوں کے ساتھ کمسن بچے بھی نسوار کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔شہر بھر میںیہ زہر نسوار کے نام سے فروخت ہو رہا ہے جس سے متعدد بچے اور نوجوان موذی بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں ، عوامی ، سماجی ، رفاحی ، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نسوارکا نشہ نوجوان نسل میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے، اب تو کمسن بچے بھی اس لت میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ نسوار سے موذی بیماریاں منہ کا کینسر وغیرہ پھیلنے کے علاوہ معدے کی بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں۔نوجوان ان بیماریوں کیوجہ سے موت کے منہ میں جانے لگے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کمسن بچوں کو نسوار بیڑا م سیگریٹ ، گٹکا وغیرہ فروخت کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ معصوم بچوں کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں