جہلم کے نواحی گاؤں آوانہ میں 20مئی کو شاندارکبڈی میچ کا انعقاد ہو گا

جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) جہلم کے نواحی گاؤں آوانہ میں 20مئی کو شاندارکبڈی میچ ،نامور کھلاڑی شرکت کریں گے بسلسلہ عرس ومیلہ حضرت بابا سائیں مونا کنگناں والی سرکارکے سالانہ پروگرام میں حسب روایت کبڈی کے معروف کھلاڑی چوہدری ظہیر الہی آوانہ میچ کا انعقاد کروارہے ہیں یہ میچ 20مئی سہ پہر 4بجے ہوگا اس میچ کو دیکھنے کے لیے پنجاب آزاد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کبڈی آئیں گے ،ہر سال اس کبڈی میچ کااہتمام زور وشور سے کیا جاتا ہے اور پنجاب کے شیر جوان کبڈی کے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے بھرپورداد وصول کرتے ہیں ،اس باراس میچ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر انعامات میں دو لاکھ روپے نقد دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں