کتاب کی تقریب رونمائی

اشتیاق زین کی کتاب کی تقریب رونمائی اور مشاعرے کا انعقاد

لندن میں مقیم خوب صورت لب و لہجے کے معروف شاعر اشتیاق زینؔ کے دوسرے شعری مجموعے’’فرقتوں کے موسم میں‘‘کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ بیاد اقبال کوثرؔ اورتنویر سپرا مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

تقریب کی صدارت معروف شاعر نذیر قیصرؔ نے کی اور مہمان خصوصی قمر رضا شہزادؔ تھے۔

اشفاق شاہینؔ اور سید انصرؔ مہمانان اعزاز تھے جبکہ نظامت کے فرائض ذوالفقار احمد ذلفیؔ نے انجام دیے۔شعرا اور ادبا کے ساتھ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے باذوق خواتین و حضرات نے شرکت کی .

پہلے دور میں اشفاق شاہینؔ ،سید انصرؔ اور امجد میرؔ نے کتاب اور صاحب کتاب کے متعلق مضامین پیش کیے اور اظہار خیال کیا۔

اشتیاق زین ؔ نے اپنی کتاب فرقتوں کے موسم میں سے منتخب کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

دوسرا دور مشاعرہ کا تھا جس میں نذیر قیصرؔ ،قمر رضا شہزادؔ ،اشفاق شاہینؔ ،سید انصرؔ ،مرز اسکندر بیگؔ ،سید ابن مظہرؔ ،عتیق الرحمان صفیؔ ،شاہ روم ولیؔ ،تجدید قیصرؔ ،اکرم جاذبؔ ،ارشاد حسین ارشادؔ ،اشتیاق زینؔ ،ایوب سنگیاؔ ،محمود پاشا،اقبال ناظرؔ ،امجد میرؔ ،راشد منیرؔ ،سعید میرؔ ،رحمت اللہ جاویدؔ ،اعجاز روشنؔ ،عاصمہ نازؔ ،رفعت یاسمینؔ ،سید عرفان عرفیؔ ،جاوید کاشمیریؔ ،ایم ایم یادشؔ ، احسان شاکرؔ ،محمد حفیظؔ ،محمد فیضانؔ اور ذوالفقار احمد ذلفیؔ نے کلام پیش کیا جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں