سول لائن روڈ پر پولیس کا شہری پر تشدد،رات گئے صلح ہو گئی

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی): ٹریفک پولیس کے لفٹر آپریٹر نے کالی وردی والوں کے ساتھ ملکر شہری کی درگت بنا ڈالی ،سول لائن روڈ میدان جنگ میں تبدیل، چاروں اطراف چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہوتی رہیں ، پولیس کے شیر جوان متاثرہ خاندان کو دبوچ کر تھانہ سٹی لے گئے،ڈی پی او کا نوٹس،فریقین میں صلح تفصیلات کے مطابق جہلم کینٹ کا رہائشی عبد الرحمان اپنے بچوں کے ہمراہ بنک سے رقم نکلوانے کے لئے سول لائن روڈپر واقع بنک کے باہر گاڑی کھڑی کر کے بنک کے اندر چلا گیا اس دوران کار لِفٹر موقع پاکر گاڑی کے پاس آگیا اور گاڑی میں موجود شہری کے بچوں کو گاڑی سے نیچے اتار کر گاڑی کو آسمان کی جانب بلند کر دیا، شہری نے زمین اور آسمان کے درمیان اپنی گاڑی کو لٹکتے ہوئے دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا، اس طرح متاثرہ شہری نے لفٹر کے قریب پہنچ کر ٹریفک پولیس اہلکار کو بتایا کہ میری گاڑی میں میری فیملی موجود تھی اور گاڑی نو پارکنگ ایریا میں پارک نہیں تھی اور تمام کاغذات مکمل ہیں ، میری گاڑی سے میرے بچوں کو اُتارکر کیوں اٹھایا گیا ہے ، اسی بات پر ٹریفک پولیس اور شہری کے درمیان بحث مباحثہ شروع ہو گیا، اور بات گالی گلوچ اور ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اس طرح ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اپنی مدد کے لئے ایلیٹ فورس اور تھانہ سٹی پولیس کو طلب کر لیااس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی ، پولیس کے شیر جوانوں نے ملکر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گندی گالیاں دینا شرو ع کر دیں، پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی نے اہلکاروں کی مدد سے تشدد کا شکار ہونے والے شہری کو فیملی سمیت تھانہ سٹی منتقل کر دیا، میڈیا میں خبر آنے کے بعد ڈی پی او جہلم نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی ٹریفک پولیس نعیم احمد اور اے ایس آئی تھانہ سٹی جہلم سرور مہدی کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کرتے ہوئے لائن میں تبدیل کر دیا،دریں اثناء فریقین میں رات گئے صلح ہو گئی،

unnamed (1)

اپنا تبصرہ بھیجیں