جہلم لائیو (احسن وحید) سوہاوہ کی تاریخ کا پہلا فٹ بال پرئمیر لیگ اختتام پذیر تفصیلات کیمطابق سوہاوہ کی تاریخ کا پہلا فٹ بال پرئمیر لیگ کا فائنل گزشتہ روز سوہاوہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں چھ تحصیلوں کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ لیگ کے چوبیس میچوں میں فائنل میں یوتھ کلب میر پور اور ہارون کلب جہلم کلب نے حصہ لیا جو کہ سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد گولڈن گول سے ہارون کلب جہلم کی فٹ بال ٹیم نے جیت لیا فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان ایم پی اے عارف عباسی ، رہنما تحریک انصاف رفعت محمود زیدی ، نصرت اللہ بخاری، تنویر پنوار،آصف بٹ، سید سیف علی ،ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ شاہد نذیر ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری الیاس نے جیتنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے پرئمیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز احسن بٹ نے حاصل کیا
ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کا انعام یاسر فہمید فرینڈز کلب ، بہترین ڈیفنڈر کا انعام یوتھ کلب میر پور کے ہاشم نے حاصل کیا جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ یوتھ کلب میر پور کے گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کر کے اپنے نام کیا۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے ترجمان تحریک انصاف پنجاب عارف عباسی نے پرئمیر لیگ کے بہترین انعقاد پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر یاسر فہمید ، علی اکمل اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی رہنما پاکستان تحریک انصاف سید رفعت محمود زیدی نے کہا کہ وہ اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کھیلوں کے ساتھ وابستگی جرائم سے خاتمہ کی طرف جانے کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی نوجوان مجھے یاد کرینگے میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر وقت موجود ہوں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد نوجوانون کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کرینگے اور نوجوانوں کے لئے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرینگے ۔فائنل میچ میں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین فٹ بال نے شرکت کی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔