جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خاں نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اس موقع پرجسٹس عبدالسمیع نے جہلم عدلیہ کی مجموعی کارکردگی پر اجلاس طلب کیا۔ ضلعی عدلیہ جہلم کے ججز نے بتایا کہ مورخہ 30-06-2016تک دائر ہونے والی حکم امتناہی ہی کی 687 درخواستیں نمٹائیں گئی ہیں اور اس کے علاوہ عدالت عالیہ کی ہدایات کی تعمیل کو 100%یقینی بناتے ہوئے مورخہ01-01-2017سے16-05-2017 تک 332 فیملی مقدمات نمٹائے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عدلیہ جہلم کی جانب سے ماہ جنوری2017ء میں 2126 مقدمات ،ماہ فروری2017ء میں 1993مقدمات ، ماہ مارچ 2017ء میں 2656 مقدمات ، اور ماہ اپریل2017ء میں 1777مقدمات نمٹائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کسی بھی عدالت میں سال 2015 کی کوئی بھی دیوانی اپیل زیر سماعت نہ ہے ، کسی بھی عدالت میں سال 2016ء تک کوئی بھی اپیل زیر سماعت نہ ہے ۔ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے جسٹس عبدالسمیع خاں نے سیشن کورٹ میں پودا لگایا اورانہوں نے احاطہ سیشن کورٹ میں نئی تعمیر شُدہ مسجد کا بھی افتتاح کیا۔جسٹس عبدالسمیع خاں نے میٹنگ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ججز کی کارکردگی مزید موثر و بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جو کہ سائیلان اور عوام الناس کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے ہدایات بھی جاری کی کہ وڈیولنگ سسٹم متعارف کروایا جائے جس سے نہ صرف قیدیوں کو بار بار زیر سماعت مقدمات میں پیش ہونے پر اٹھنے والے اخراجات سے بچا جا سکے گا بلکہ عدالتوں کا قیمتی وقت بھی بچے گا اور سرکاری خزانہ پر بھی بوجھ کم ہوگا۔ بعد ازاں جسٹس عبدالسمیع خاں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ صاحب، سینئر سول جج خرم سلیم مرزا، سینئر سول جج ظفر اقبال چوہدری کے ہمراہ ضلعی جیل جہلم کا بھی دورہ کیا اور زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں کی بیرکس، جیل ہسپتال ، بچوں کی بیرکس اور کچن کا بھی معائنہ کیا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]