مولانا امیر محمد اکرم اعوان

لوگ اللہ کریم سے دعا کرنے کی بجائے شکوہ کرتے ہیں۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

جہلم لائیو(پریس ریلیز):وہ ہستی جو ساری مخلوق کی ہر ضرورت ہر وقت ہر جگہ پوری کر رہی ہو اُسے رب کہتے ہیں۔جو اللہ کو اپنا رب مانتے ہیں وہ مخلوق کے محتا ج نہیں رہتے ۔مخلوق تو خود محتاج ہے وہ کسی کی کیا ضرورت پوری کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ او راللہ کے حبیب ﷺ کا حکم نہ ماننا بھی گستاخی ہے۔محبت اور چیز ہے اور جذبہ ایک الگ چیز ہے ۔محبت کا تقاضہ اطاعت ہے ۔محبوب کی پسند میں فنا ہوجا نا محبت ہے ۔اور اگر محبوب کا حکم ہی نہ مانا جائے اور محبت کا دعوی بھی ہوتو یہ محبت کی کون سی قسم ہے یہ صرف جذباتی لگاؤ ہے ۔
مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے مزید کہا کہ ایمان درست ہو تو بندہ اس دنیا میں جنت کا مزہ پا لیتا ہے
پریشانیاں اور مصیبتیں ہمارے کردار کی وجہ سے آتی ہیں اللہ اتنے کریم ہیں کہ وہ انھیں دور فرماتے ہیں جسے دیکھو اُسے اللہ سے شکوے ہیں میرا یہ بھی نہیں ہوا میرا وہ بھی نہیں ہورہا۔بندہ کو چاہیے کہ شکوہ کی بجائے اپنے پروردگار سے دعا کرے، التجا کرے کہ میرے مالک میں کمزور ہوں میر ے لیے آسانیاں پیداکریں اس سے اللہ کریم خوش ہوتے ہیں۔اللہ کریم ہمیں اپنا جائز ہ لینے کی توفیق عطا فرمائیں ہر بندہ مومن کو دیکھنا چاہیے کہ میں اسلام کو کتنا پسند کرتا ہوں اور کتنی اطاعت کرتا ہوں۔ ہماراکام اطاعت کرنا ہے شکوہ کرنا نہیں۔اللہ کے فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہیے ان پر شکوہ نہیں کرنا چاہیے اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں