جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ )ماہ رمضان میں، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے ،معیاری گوشت اور دودھ فراہم کرنا ہوگا ۔ان خیالا ت اظہارایڈشنل ڈپٹی کمشنر(ر) جہلم احمر نائیک نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ اجلاس میں اڈیشنل ڈائریکٹر شیخ محمد لائق ، کے علاوہ صدر کریانہ ایسوسی ایشن شکیل اختر بھٹہ،تاجر برادری کے دیگر نمائندوں اور متلعقہ حکام نے شرکت کی ڈ سٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے لئے اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں واضع کمی کر دی گئی۔ اے ڈی سی آر احمر نائیک نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاجربرادری کے تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں مقرر کی جاتی ہے اور مقررکردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کو جرما نے کئے جائیں گے اور عوام کو حق حاصل ہے کے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کی شکایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کریں اور صارفین کو اگر قیمتوں کے متعلق شکایت ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں اور فوری کاروائی کی جائیگی۔تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے چینی کی قیمت56 روپے فی کلوکر دی گئی جبکہ رمضان بازار میں50 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی ، باسمتی چاول112 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں105 روپے فی کلو، مشین واش دال ماش157 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں150 روپے فی کلو ، دال مسور موٹی78روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں70 روپے فی کلو ، سفید چنا لوکل سندھی 147 روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں140 روپے فی کلو ، کالا چنا بیٹل104روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں95 روپے فی کلو ،بیسن 110روپے فی کلوجبکہ رمضان بازار میں100 روپے فی کلو ،لال مرچ200روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں180 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کی جائے گی،فی سموسہ (سبزی )10روپے،فی سموسہ (چکن )20روپے جبکہ پکوڑہ250روپے فی کلو کے حساب سے مہیا ء کئے جاہیں گے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]