جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کے زیر اہتمام موسم گرما کی چھٹیوں میں 32مقامات پر دورہ ترجمہ القران کروایا جائے گا یہ بات مہتمم جامعہ حافظ اظہر اقبال نقشبندی نے دورہ کے حوالے سے بتائی، انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان کے استقبال کے سلسلہ میں موسم گرما کی چھٹیوں میں خواتین کو ترجمہ القران سے روشناس کروانے کیلئے جامعہ کے زیر اہتمام جہلم شہر اور گرد نواح میں مختلف مقامات پر اہتمام کیا جائے گا جس میں سرائے عالمگیر میں 2، اسلامیہ سکول میں چار ، مدرسہ کریمیہ میں ایک ، مشین محلہ میں پانچ ، مجاہد آباد میں تین ، رمضان پورہ میں دو ، باغ محلہ ایک ، پی ڈی خان مٹریالہ میں ایک، کھرالہ ، بلال ٹاون، روہتاس روڈ ، محمود آباد کے علاوہ دبئی ، انگلینڈ میں بھی جامعہ کی فارغ التحصیل طالبا ت دورہ ترجمہ القران کروائیں گی جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کی جانب سے خواتین اور طالبا ت کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس ماہ کے دوران علم و عرفان سے آگاہی حاصل کریں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]