سوہاوہ بار ایسو سی ایشن سوہاوہ کا سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

سوہاوہ ( احسن وحید ) سوہاوہ بار ایسو سی ایشن سوہاوہ کا سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ، ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج کی شرکت تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار ایسوسی ایشن سوہاوہ کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ، بیڈ منٹن سنگل اینڈ ڈبل ، ٹیبل ٹینس اور شطرنج کے مقابلوں میں شرکت کی ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راجہ سہیل شفیق نے بہترین مقابلے کے بعد فائنل جیتا جبکہ بیٹ منٹن سنگل میں شجاعت کاظمی نے انیق حیدر کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی جبکہ کے بیڈ منٹن ڈبل میں چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ نے بہترین مقابلے کے بعد انیق حیدر کی ٹیم کو شکست دی جبکہ ٹیبل ٹینس کی جیت بھی راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ نے اپنے نام کی سپورٹس فیسٹول کے اختتام پر ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل ، سول جج نوشابہ یوسف نے سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے وکلاء سے ملاقات کی اور سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں