جہلم الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات مکمل

جہلم لائیو( سٹاف رپورٹر) جہلم الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات مکمل ، عامر کیانی صدر، امتیاز بیگ جنرل سیکرٹری منتخب ،راجہ وقار سرپرست ،سہیل امتیازخان چیئرمین، شہباز بٹ وائس چیئرمین ،امجد ضیاء سنیئر نائب صدر ،نعیم بھٹی نائب صدر، نجف شہزاد جوائنٹ سیکرٹری ، مرزا کفیل بیگ انفارمیشن سیکرٹری،شیخ عتیق احمد فنانس سیکرٹری اور عمیر احمد راجہ آفس سیکرٹری منتخب ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محمدی چوک میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں الیکٹرانک میڈیا کاماہانہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت سابق صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی اس موقع پر اتفاق رائے سے سال 2017-18 کے لیے نئے عہدداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر میاں محمد ساجد،چوہدری سہیل عزیز،چوہدری عابد محمود،محمد ریاض گوندل،غلام قادر مخلص ،وسیم تبریزودیگر بھی موجود تھے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ضابطہ اخلاق بنایا گیا کہ تمام ممبران اپنی خبریں الیکٹرانک میڈیا کے ممبران واٹس ایپ میں رکھنے کے پابند ہونگے۔ جو ممبر گروپ سے خبر اٹھا کر کسی اور گروپ میں رکھے گا اس کے خلاف الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران و ممبران سخت کارروائی کرنے کے مجاز ہونگے ، اس موقع پر نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری، چیئرمین نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے اعتماد کیوجہ سے ہمیں عزت ملی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ دوستوں کے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے ممبران کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگاتاکہ ایک چھت تلے تمام الیکٹرانک میڈیا ممبران کو فوٹیج و خبر دستیاب ہو تاکہ ضلع جہلم کے مسائل کو اجاگر کرکے بہتری لائی جا سکے۔

unnamed (1)

اپنا تبصرہ بھیجیں