جہلم لائیو( سرکاری رپورٹر) ایک روزہ فروغ ترقی صلاحیت تفتیشی افسران ورکشاپ گزشتہ روز پولیس لائن جہلم میں منعقد ہوئی ، تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران نقائص کی نشاندہی اور تکمیل چالان کے سلسلہ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد یوسف اُوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج صاحبان ،سول جج صاحبان ،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی صاحبان ،ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ اوز ، انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز سمیت ضلع جہلم کے تھانوں کے محرران نے شرکت کی ۔دروان تفتیش مختلف اموار نقائص زیر بحث لائے گئے۔ڈی پی او ،ایس پی انوسٹی گیشن نے مقالے پڑھے اور کہا کہ دوران تفتیش نقائص کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ اور کیس کو نقصان پہنچتا ہے۔ان نقائص کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے ا ور مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کن کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوسکیں اور انصاف جلد سے جلد اور سستا فراہم کیا جائے ۔” ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تفتیشی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ،پولیس مل کر ضلع جہلم کو کرائم فری اور کرپشن فری بناناچاہتے ہیں ۔انصاف کی فراہمی میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔کردار زندہ رہتے ہے انسان نہیں ،محمد یوسف اُوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم،عبدالغفارقیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کسی گنہگار کو چھوڑنااور بے گنا ہ کا چالان کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے ۔بے گنا ہ کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے لیے بہت سے وسائل اور وقت کا ضیاع کرنا پڑتا ہے۔جس کا تدارک کرنا ہماری اولین تر جیح ہونی چاہیے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]