گرین بیلٹ کے تاریخی ترقیاتی منصوبہ کی منظوری

جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) چوہدری لال حسین کاجہلم شہر کی عوام کے لیے ایک اور تحفہ ،1ارب 85کروڑروپے سے گرین بیلٹ کے تاریخی ترقیاتی منصوبہ کی منظوری ،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر ،دریائے جہلم نیا پل سے کڑی پکھوال تک چھ کلو میٹر روڈ 35فٹ چوڑی اور دیائے جہلم کی سطح سے 25 فٹ اونچائی پر بنائی جائیگی ،اور اس روڈ کو جہلم شہر سے کڑی پکھوال تک 8لنک دئیے جائیں گے ،اور دو واک کے لیے ٹریک ہوں گے ،خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹریک بنائیں جائیں گے ،یہ منصوبہ نہ صرف جہلم شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ہجوم میں بھی کمی ہوگی ،تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں سے کھٹائی میں پڑا دریائے جہلم کنارے گرین بیلٹ بنانے کا ترقیاتی منصوبہ آخر اپنے انجام کو پہنچ گیا ،جس کا سہرا ایم پی اے چوہدری لال حسین کے سرجاتا ہے ،جنہوں نے حلقہ پی پی 26کا الیکشن جیتنے کے بعد اب تک اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت پنجاب سے گرانٹ جاری کروائی ہے ،ان میں جہلم کی تاریخ کاسب سے مہنگا ترین ترقیاتی براجیکٹ گرین بیلٹ ہے جس پر 1ارب 85کروڑلاگت آئے گی ،گزشتہ روز ایم پی اے چوہدری لال حسین نے چیف انجینئر ،چیف کنسلٹنٹ ،محکمہ انہار کے افسران کے ہمراہ جب سلیمان پارس ،باغ محلہ ،شمالی محلہ ،پیرا غائب ،چک خاصہ ،کالا دیو ،پکھوال ،کا دورہ کیا تو عوام کی خوشی کے جذبات قابل دید تھے انہوں نے ایم پی اے چوہدری لال حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور نعرے لگا ئے ،یادرہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف دریائے جہلم کنارے گندگی اورتعفن کے ڈھیروں کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا گرین بیلٹ پر لگائے گئے درخت ایک پھر دریائے جہلم کنارے بسنے والوں کو ماضی کے دریچوں میں لے جائیں گے ،جب برگد کے دیو قامت درختوں تلے جہلم کے باسی اپنی گرمی شدت کو مٹانے کے لیے براجمان ہوتے تھے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں