جہلم لائیو( احسن وحید ) ماہ رمضان سحری وافطاری سمیت دن بھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں لوڈ شیدنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں پہلی سحری اور افطاری سمیت دن بھر لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے گھروں میں برف نہ بننے کی وجہ سے بازاروں میں برف کی مہنگے داموں فروخت جبکہ واپڈا سب ڈویژن سوہاو ہ کی نااہلی کی وجہ سے شہر اور گردونواح کے متعدد ٹرانسفارمر خراب متعدد علاقوں میں دو دو دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ سخت اذیت کا شکار عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ماہ رمضان میں ختم کرنے کے وعدے کو پورا کیا جائے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]