جہلم لائیو( کرائم ڈیسک) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس تھانہ دینہ ،سوہاوہ،تھانہ صدر،پنڈدادنخان ان ایکشن 30 بور پسٹل معہ6روند،10لیٹر شراب،3گداگر گرفتار،کل 8ملزمان گرفتار کئے,محمد فیاضASIتھانہ صدرنے دوران گشت ملزم عمران گل عرف بیتا مسیح ولد دلاور گل سکنہ وارڈ نمبر7سوہاوہ سے پسٹل30بور معہ 2ضرب روند برآمد کیے۔محمد فیاضASIتھانہ صدرنے دوران گشت ملزم محمود عباس ولد محمد اکرم قوم مغل سکنہ تاراں والا بازار حدوکی تحصیل فیروزوالا ضلع شیخوپورہ سے پسٹل30بور برآمد کیا۔ماجد گلزارASIنے تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم راحیل ریاض ولد محمد ریاض قوم راجپوت سکنہ نرالی کسوال قاضیاں روڈ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور برآمد کیا۔محمد نصیرSIتھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم ناصر حسین ولد عنایت حسین سکنہ کوٹلہ سیداں تحصیل پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ 4ضرب روند برآمد کیے۔غلام مجتبیٰASIتھانہ دینہ نے دوران گشت پایاکہ محمد اجمل ولد اللہ جوایا سکنہ بستی تھلہ شریف ضلع رحیم یار خان منگلا روڈ دینہ پر ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ جس کے قبضہ سے مانگی ہوئی بھیک کی رقم برآمد کرکے بروئے فرد قبضہ میں لی گئی۔ واجد حسین ولد محمد خان سکنہ خان بستی سونک ظاہر پیر تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان منگلا روڈ دینہ پر ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ جس کے قبضہ سے مانگی ہوئی بھیک کی رقم برآمد کرکے بروئے فرد قبضہ میں لی گئی۔ نیاہوولد دولت سکنہ گوٹ قبول رئیس واہ تیال گھر شکارپور ضلع شکارپور منگلا روڈ دینہ پر ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ جس کے قبضہ سے مانگی ہوئی بھیک کی رقم برآمد کرکے بروئے فرد قبضہ میں لی گئی۔ ماجد گلزارASIتھانہ سوہاوہ نے دوران گشت و پڑتال منشیات ملزم جمیل حسین ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پڑی سکندر ریال ڈھوک آڑہ سوہاوہ سے 10لیٹر شراب برآمد کی۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جہلم شہر کے دونوں رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹالز پر قیمتوں اور معیار کوچیک کیا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]