جہلم لائیو( کرائم ڈیسک)پاکستانی نژاد جرمن خاتون سمیت پولیس اہلکار کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا، مقتولہ کے خاوند کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ اس کے ساتھی نوید ملک کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد جرمن خاتون کو اس کا خاوند اپنے دوست کے کالج میں لے آیا جہاں خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا، اس طرح حقائق کو چھپانے کے لئے مقتولہ کا شوہر شہباز اور اس کا ساتھی ملک نوید مقتولہ کی نعش لیکر سول ہسپتال جہلم پہنچ گئے جہاں انہوں نے بتایا کہ مقتولہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوئی ہے ، ہسپتال میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے جسم پر گولیوں کے نشان واضح ہیں ، جس پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر شہباز اور اس کے ساتھی نوید ملک کو حراست میں لے لیاتھا،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے جرمن خاتون قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہباز کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اس کے ساتھی نوید ملک کو عمر قید کی سزا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کے پولیس کانسٹیبل چوہدری منور حسین کو گزشتہ برس دسمبر 2016 ء میں ساتھی پولیس اہلکار کاشف اکرام نے معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری لیاقت علی رانجھا نے مجرم کاشف اکرام کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے واضح رہے کہ دونوں مقدمات کا فیصلہ 42 دنوں کے اندر اندر کیا گیا ہے ،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]