جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ):ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح ماہ مئی میں بھی مثالی رہی، ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 20719 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 504ایمرجنسی کی کالز تھیں۔تفصیل کے مطابق ان میں 124 روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 285میڈیکل ایمرجنسی ،24فائر ایمرجنسی، 10کرائم کیس ، 03ڈوبنے کے واقعات اور 58متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کاروا ئی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 504لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد424 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 196مریضوں کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور سرگودھاکے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 77 ، آر ایچ سی دینہ سے 49 ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے 38 اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے 32 مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ اس موقعہ پر انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے ۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]