جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) مذبحہ خانہ کی بجلی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی، گندگی کے ڈھیروں میں جانور ذبح کرکے شہریوں کو کھلانے لگے، ویٹرنری ڈاکٹر عرصہ دراز سے غائب، ڈی سی او سے نوٹس کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کا واحدمذبحہ خانہ جو اسلام پورہ میں واقع ہے کے بجلی بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا حکام نے بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے جس کے بعد ذبح خانے میں پانی کی شدید ترین قلت پیدا ہو چکی ہے اور قصائی ادھر ادھر کے گھروں سے پانی مانگ کر گزارہ کر رہے ہیں پانی نہ ہونے سے ذبح خانے میں زبردست گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں ۔ اور اسی گندگی کے اندر جانوروں کی ذبح کیا جارہا ہے ذبح خانہ کے اندر تعینات ویٹرنری ڈاکٹر عرصہ دراز سے اپنی ڈیوٹی سے غائب ہے اور جانور کے صحت مند ہونے کی تصدیق کرنے والا کوئی نہیں ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قصائی بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو بھی ذبح کرکے شہریوں کو زہر کھلا رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی او ، اے سی اور دیگر ذمہ داران کسی دن رمضان بازار کی بجائے ذبح خانہ کا دورہ بھی کریں اور وہاں گندگی اور مردہ جانوروں کو زبح کرنے کے مکروہ دھندہ کا جائزہ لے کر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]