نامعلوم افراد کا معروف تاجر پر قاتلانہ حملہ

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) نامعلوم افراد کا معروف تاجر پر قاتلانہ حملہ ، ملک عبدالغفار بال بال بچ گئے ، تھانہ صدر میں مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف کاروباری شخصیت ملک عبدالغفار نے تھانہ صدر میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں گزشتہ روز کام کے سلسلے میں اپنے دوست الفت حسین ولد فضل الہی کے ساتھ موضع چک دولت سے واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ہم کو روک لیا اور زبردستی گن پوائنٹ پر نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل سے اُتار کر سر پر پسٹل رکھ دی ۔ان میں ایک شخص جو لمبے قد کا حامل تھا اس نے ملک عبدالغفار سے کہا کہ تم مذہبی آزادی کے بڑے علمبردار بنتے ہو آج ہم تم کوبھی قتل کر دیں گے اسی اثناء سامنے شہر سے گاڑی آئی جس کی لائٹ ہم پر پڑی ملزمان گھبرا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ کچھ عرصہ قبل مذہبی انتہا پسندوں نے جہلم چپ بورڈ فیکٹری جو کہ فیکٹری مالکان فرقہ احمدی سے تعلق تھاکو آگ لگا دی گئی تھی ۔ جس پر ملک عبدالغفار سکنہ جہلم کی مقامی ہوٹل پر کچھ لوگوں سے بحث ہوئی تھی جس پر ملک عبدالغفار کا موقف تھا کہ اسلام کسی کے کاروبار کو تباہ کرنے اور آگ لگا کر جلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تو ان میں کچھ لوگوں نے کہاتھا کہ ہم نے جس طرح فیکٹری کو آگ لگا کرتباہ و بربادکر دیا تھا تمہاری زندگی کا بھی اسی طرح خاتمہ کردیں گے تم مذہبی آزادی کے بڑے علمبردار بنتے ہو تم کو بھی ہم قتل کر دیں گے ملک عبدالغفار نے درخواست میں شک ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ برس مذہبی منافرت کے نام پر فیکٹری کو جلانے والے عناصر میں سے کسی نے ان کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ان کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے ۔جس پر ملک عبدالغفار نے فوری طور پرنامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر جہلم میں رپٹ درج کروا دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں