فلاح انسانیت کے خواہشمند نوجوانوں کی تنظیم کےئر ٹیکرز میدان میں آ گئی

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) فلاح انسانیت کے خواہشمند نوجوانوں کی تنظیم کےئر ٹیکرز میدان میں آ گئی، شہر میں صفائی، راشن تقسیم ، عطیہ خون اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل، زبانی دعووں سے کچھ نہیں ہوتا، ہم نے عملی طور پر اپنے شہر کیلئے کردار ادا کرنا ہے تنظیم کے تمام نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں چیئرمین ’’کےئر ٹیکرز ‘‘ میر اسفند یار اسد کی خصوصی گفتگو۔ جہلم شہرمیں صفائی کے ناقص انتظامات پر چند نوجوانوں نے مل کر ایک فلاحی تنظیم ’’کےئر ٹیکرز ‘‘ کے نام سے تشکیل دے کر کام شروع کر دیا ہے اور تنظیم مختلف حوالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہی ہے تنظیم کے پہلے پراجیکٹ کے طور پر نوجوانوں نے عوامی مقامات پر صفائی کا سلسلہ شروع کیا اور اہم گزر گاہوں ، چوکوں ، چوراہوں سے کوڑا کرکٹ ہٹا دیا جبکہ دوسرے پراجیکٹ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ضرورت مندخاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے یہ بات چیئرمین ’’کےئر ٹیکرز ‘‘ میر اسفند یار نے خصوصی گفتگو میں بتائی، انہوں نے کہا کہ اپنے شہر اور اپنے معاشرے کی بہتری کیلئے جب تک ہم خود آگے نہیں آئیں گے کوئی کام نہیں ہوگا ، اس لئے ہم نے درد دل رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل یہ تنظیم بنا کرکام شروع کر دیا ہے اور ہم شہر کے تمام افراد خصوصا نوجوانوں کو اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں