اخبار مارکیٹ لاہور

اخبار مارکیٹ لاہور میں ہونے والی غنڈہ گردی کی مذمت

جہلم لائیو( سٹاف رپورٹر) جہلم اخبار فروش یونین کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یعقوب بٹ و دیگر عہدیداران نے اخبار مارکیٹ لاہور میں سوموار کی صبح بیرونی مسلح عناصر کی غنڈہ گردی، ڈکیتی، توڑ پھوڑ اور خون خرابہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر کے ’’میڈ یاسنٹرز‘‘ کی طرح اخبار مارکیٹس بالخصوص قیام پاکستان سے قبل قائم ہونے والی اخبار مارکیٹ لاہور اخباری صنعت کی پہچان، شان اور جان ہے جہاں تہجد اور سحری کے وقت سے ہی حلال رزق کے لین دین کے ذریعہ وقت کا بہترین صوفی اخبار فروش اپنے کاروبار کا آغاز کرتا ہے۔اور حالات و موسم کی ہر سختی جھلتے ہوئے اخبارات کی ترسیل و تقسیم کار شروع کرکے پوری اخباری صنعت کی شبانہ روز کوشش و کاوش کو اپنے قارئین کی دہلیز پر ادارے اور ہر ایوان تک انتہائی بروقت پہنچا کر پرنٹ میڈیا کو ہر صبح ایک نئی زندگی اور معاشرے کو تازہ ترین خبروں سے آگاہی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیتا ہے .

اخبار فروشوں کے ساتھ اس طرح کی مہم جوئی کی اجازت دینا پورے ماحول و معاشرے کو پرا گندہ کر دے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کوفوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی ۔ اس موقع پر صدر جہلم اخبار فروش یونین اعجاز الحق قریشی نے کہا کہ معاشرے کا سکون تباہ کرنے والے کس قدر بھی طاقتور ہوں انہیں ہرگز پھلنے پھولنے نہیں دیا جا سکتا۔ اخبار مارکیٹ لاہور کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے، بفضل ربی انتہائی کامیاب حکمت عملی نے انسانی ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا یا انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں سے رعایت کی بجائے سختی کے ساتھ نمٹنا ہو گا۔اس موقع پر جہلم اخبار فروش یونین کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں