کرسی کا نشہ یا اختیارات کا ناجائز استعمال، ایم ایس سول ہسپتال کا سینئر سٹاف نرس پر تشدد

جہلم لائیو( عمیر احمد راجہ) کرسی کا نشہ یا اختیارات کا ناجائز استعمال، ایم ایس سول ہسپتال کا سینئر سٹاف نرس پر تشدد، زبردستی سرعام کان پکڑ کر گھسیٹنے کی کوشش، نرسنگ سٹاف کا ایم ایس کے خلاف احتجاج، صدر پی ایم اے کی مداخلت پر مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ،محکمہ صحت کے افسران 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاعلم،سینئر سٹاف نرسز نے ایم ایس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود نے ٹی بی وارڈ کے دورے کے دوران سینئر ہیڈ سٹاف نگہت پروین پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے وارڈ سے زبردستی کان سے پکڑ کر سرعام کاونٹر پر لے آئے اور نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کر دیا اور کہا کہ ہیڈ سٹاف کی ڈیوٹی کاونٹر پر ہوتی ہے نہ کہ وارڈ میں۔ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود کے رویے کے خلاف نرسنگ سٹاف نے احتجاج شروع کیا تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی مداخلت پر نرسنگ سٹاف نے احتجاج تو ختم کر دیا لیکن اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو کو فوری تبدیل کیا جائے موقف جاننے کے لئے قائم مقام ای ڈی او ڈاکٹر وسیم اقبال سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں آئی اگر کسی نے درخواست دی تو انکوائری کر کے کارروائی کی جائے گی جبکہ ترجمان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھوڑی سی غلط فہمی تھی جو بیٹھ کر دور ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں