سوہاوہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر شاہد نذیر DSP/SDPOسوہاوہ کی زیر نگرانی محمد الیاس SI/SHO سوہاوہ اور تھانہ سوہاوہ پولیس کی شاندار کاروائی ، کامران عرف کامی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، سات سے زائد موٹر سائیکل برآمد ، گینگ ممبران مہران الحق ، معین اختر، نعمان شہزاد سرغنہ کامران سمیت گرفتار ، شاہد نذیر DSP/SDPOسوہاوہ نے جناب عبدالغفار قیصرانی صاحب DPOجہلم کی ہدایات پر موٹر سائیکل حوالے مالکان کیے ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کاروائی پر زبردست خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے شہر میں موٹرسائیکل چوروں کاگینگ متحرک تھا جوآئے روز موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ جس پر جناب عبدالغفار قیصرانی صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شاہد نذیر DSP/SDPOسوہاوہ کی زیرنگرانی محمد الیاس SI/SHOتھانہ سوہاوہ اور سوہاوہ پولیس پر مشتمل ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر جلد از جلد گینگ ممبران کو ٹریس کر کے گرفتار کریں اور مال مسروقہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کو یقینی بنائیں ۔ جس پر شاہد نذیر DSP/SDPOکی زیرنگرانی محمد الیاس SI/SHOتھانہ سوہاوہ اور سوہاوہ پولیس نے شب و روز محنت اور لگن سے کارسرکار سرانجام دیتے ہوئے آخر کار کامران عرف کامی موٹرسائیکل چور گینگ کو ٹریس کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے 7سے زائد موٹرسائیکل برآمد کر کے سرقہ موٹر سائیکل کے متعدد مقدمات کو ٹریس کر لیا ہے ۔جناب عبدالغفار قیصرانی صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شاہد نذیر DSP/SDPOسوہاوہ کو ہدایت دی ہے کہ موٹر سائیکل جلد از جلد اصل مالکان کے حوالے کر کے ان کی داد رسی کو یقینی بنائیں جو آج مورخہ 09.06.17کو شاہد نذیر DSP/SDPOنے تھانہ سوہاوہ میں موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کردیئے ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں