پی ٹی آئی کے ووٹر مرکزی قیادت کا انتخاب کل کریں گے

جہلم لائیو( سیاسی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع جہلم سمیت پاکستان بھر کے 27 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کل11 جون کو اپنے ووٹ کے زریعے سے انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کی آئندہ قیادت کا انتخاب کریں گے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ان ووٹرز کو ان کے موبائل فونز پر پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرف سے 9008 جس کا کوڈ ہے کی طرف سے ایک پیغام موصول ہو گا۔ جس میں انہیں انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں پینل پہلا انصاف اور دوسرا احتساب پینل دونوں کی آپشن دی جائیگی کہ آپ ان دونوں پینل میں سے کس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ان ووٹرز کی طرف سے جوابی پیغام جس کو انہوں نے پینل I یاII جس کو بھی ووٹ دینا چاہے گا ان پیغامات کی گنتی کے لئے 2 دن مقرر کر رکھے ہیں تاکہ 13 جون کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جا سکے پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر ا پنی اپنی یونین کونسلوں میں کل 11 جون کو پولنگ بوتھ قائم کرنے کا پابند ہوگا۔ جو12 جون تک قائم رہیں گے۔ پولنگ کا یہ عمل 11 اور12 جون 2 دن تک جاری رہے گا ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن کے ذمہ داران نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک پاکستان انصاف کے پارٹی الیکشن 11 اور 12 جون کو منعقد ہوں گے اور 13 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لئے انصاف اور احتساب گروپ کے نام سے 2 الگ الگ پینل تشکیل دیے گئے ہیں ۔زرائع نے کہا تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی الیکشن موبائل ایس ایم ایس میسج کے ذریعے ہونگے اس سلسلے میں تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں 2پینل انصاف اور احتساب کے نام سے حصہ لے رہے ہیں اور انصاف پینل کو ووٹ کرنے والے موبائل پر میسج کے جواب میں 1 دبائیں گے اور احتساب کوووٹ دینے والے میسج کے جواب میں2دبائیں گے اور اگر اس کے علاوہ کسی ووٹر نے کوئی اور نمبر دبایا تو پھر اس کا ووٹ ضائع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پنجاب کی کوشش ہو گی کہ پارٹی الیکشن صاف اور شفاف ہوں اس سلسلے میں تحریک انصاف کے مرکزی چیف الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کو تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور پارٹی الیکشن کی تیاریوں کو باریک بینی سے چیک کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں