جہلم لائیو( عمیر احمد راجہ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری لال حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ، آٹا اور چینی پر سبسڈی دیتے ہوئے عوام کو بازار سے انتہائی سستے داموں فراہمی کی جارہی ہے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کی بدولت ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف رواں دواں ہو چکاہے ، بھیکھی پاور پلانٹ ، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی جیسے منصوبے یا پھر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، قادر آباد کول پاور پلانٹ کا منصوبہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا عظیم الشان منصوبہ ہے جو قلیل ترین مدت میں مکمل ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ ستمبر 2015ء میں ساہیوال کول پاور پلانٹ شروع ہونیوالے اس پراجیکٹ کو محض 18 ماہ لگے ہیں انہوں نے کہا کہ 1320 میگا واٹ نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہو کر موجودہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کا باعث بننے جارہی ہے ، دوسرے یونٹ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف عید الفطر کے بعد کریں گے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]