جہلم لائیو ( الیاس وٹو)تفریح کی آ ڑ میں ماہ رمقدس میں فحش رقص اور لاکھوں روپے کا جواء جاری، عوامی سماجی حلقوں کی مذمت جہلم ایس پی اور ڈی سی بے بس ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے جی ٹی روڈ جادہ بس سٹاپ کے قریب تفریحی فیسٹول کی آڑ میں نیم برہنہ رقص اور جواء گیم جس میں رسی ۔چھکہ ۔رنگ ۔ جاری ،جس پر لاکھوں روپے کا جوا ہو رہا ہے، افطاری کے بعد رات گئے گردونواح سے جرائم پیشہ افراد آ کر محفل کو رنگین کرتے ہیں جہلم پولیس اورضلعی انتظامیہ نے صحافیوں کے بارہا نشاندہی کرنے پر موقف دیا کہ حکام بالا کی اجازت سے دینہ کے بعد جادہ میں اس رنگین محفل کا اہتمام ہو رہاہے، یاد رہے کہ علماء اکرام جہلم نے ڈی سی اور ایس پی جہلم سے بارہا مطالبہ کیا کہ اس مقدس ماہ رمضان میں اس فحاشی کوبند کیا جائے، تاہم ذرائع کے مطابق جہلم پولیس کے چند اہلکار وں سمیت دیگر ادارے سر شام حصہ وصول کے لیے رنگین محفل میں موجود ہوتے ہیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]