جہلم لائیو( بیورو رپورٹ) بلال ٹاؤن میں نئی سیوریج پائپ لائن ڈالنے والوں نے بے احتیاطی کی انتہا کردی زمین کی کھدائی کے دوران پہلے سے موجود سیوریج اور پانی کے کئی پائپ توڑ دیے جس کی وجہ سے گٹر میں جانے کی بجائے گندہ پانی گلیوں میں پھیل گیا ہے۔اس کا سب سے زیادہ شکار عائشہ کلینک روڈ اور گورنمنٹ جونئیر ماڈل سکول کے درمیان والا بلاک ہوا ہے۔جہاں اکثر پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے گلیاں گندے پانی کے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انہیں شدید دشواری کا سامنا ہے اس گندگی کی وجہ سے نمازیوں کا مسجد جانا بھی محال ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ہمیں جلد اس مصیبت اور پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]