آئیسکو

آئیسکو نے صارفین کو اضافی بل بھیج دئیے

جہلم لائیو( نامہ نگار) آئیسکو واپڈا نے صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لاکھوں روپے کے بل بھجوا دئیے.
بجلی چوری پر قابو نہ پانے کے باعث واپڈا حکام صارفین کو اضافی بل بھیج کر اپنا نقصان پورا کرنے لگے.
زائد یوٹنس اور ایڈجسٹمنٹ پر صارفین سراپا احتجاج ، بھاری بلوں کی ادائیگیاں .
غریب عوام مشکلات کا شکار ، شہریوں کا وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں آئیسکو واپڈا کے ہزاروں صارفین کو ماہ جون بجلی کے بل موصول ہو چکے ہیں، آئیسکو واپڈا کی جانب سے موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں زائد یونٹس کے علاوہ صارفین کو بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر فی کس تقریباً 1 ہزار روپے ڈال دئیے گئے ہیں جبکہ کچھ صارفین کو 15 سو روپے تک کا اضافی چارجز کے نام پر بل ڈال دئیے گئے ہیں، بلکہ متعدد صارفین کو 850 روپے کے قریب ایڈجسٹمنٹ بل ڈال دیا گیاہے .

آئیسکو واپڈا کی جانب سے غریب عوام کو اضافی بل بھیجنے سے غریب عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے ، واپڈا حکام کی غفلت اور اہلکاروں کی بااثر صارفین سے ملی بھگت کے باعث جہلم شہر و گردونواح میں دیگر اضلاع کی طرح بجلی چوری بھی برائے نام ہے آئیسکو واپڈا اپنے لائن لائسزپر قابو نہیں پارہا جس کیوجہ سے واپڈا نے ایک انوکھاطریقہ رائج کر رکھا ہے صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی بل ارسال کئے جا رہے ہیں .

ماہ جون میں واپڈا صارفین سے زیادہ بل وصول کرنے کے لئے چند یونٹوں کو زائد ڈال دیتا ہے تاکہ زیادہ یونٹس کے مطابق صارفین سے بل وصول کئے جا سکیں ، جہلم شہر کے ہزاروں صارفین کو واپڈا نے بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی بل ارسال کر دیے ، مختلف ادعداد و شمار کے مطابق صارفین کو ڈالے گئے ، زائد بلوں سے واپڈا کو کروڑوں روپے زائد کی آمدنی حاصل ہو گی اوراپنی جھوٹی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے حکام کو جھوٹی اور غلط رپورٹس بھجوائی جائیں گی۔ واپڈا نے مہنگائی کے پرفتن دورمیں غریب عوام سے ناجائز بل زبردستی حاصل کرنے کے لئے بل میں ایڈجسٹمنٹ کی شق شامل کر دی ہے ، جس سے لوگ زہنی ازیت کا شکار ہو چکے ہیں ، جہلم کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی، اور مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور ایم ڈی واپڈا سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں