ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

جہلم لائیو( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا، قیدی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات فروشی کے جرم میں سزا کاٹنے والا ضلع چکوال کے علاقہ لاوا کا رہائشی مہر خان ولد خضر حیات بعمر45/50 سال جو کہ 9/C کے جرم میں قید کاٹ رہا تھا، گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا، مرحوم مہر خان کی نعش ضروری قانونی کارروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں