فلاحی کمیٹی مجاہد آباد جہلم نے مساکین میں عید گفٹ تقسیم کئے

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) فلاحی کمیٹی مجاہد آباد جہلم نے سابقہ روایت کے مطابق امسال بھی 250گھرانوں میں عید گفٹ کے تحت راشن تقسیم کیا عید گفٹ 2کلو چینی ، 2کلو چاول ، آٹے کے تھیلے ، سویوں اور شربت کی بوتلوں پر مشتمل تھا ، عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی شریک کرنے کیلئے ، فلاحی کمیٹی مجاہد آباد ہر سال عید گفٹ کا انتظام کرتی ہے ۔ عید گفٹ کی تقسیم کے موقع پر چوہدری لال حسین ایم پی اے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں فلاحی کمیٹی کے اراکین حافظ عبدالسمیع کھوکھر ، مشتاق حسین کھوکھر ، چوہدری ظفر ، سہیل ملک ، محمد جمیل اور ریاض مغل بھی موجود تھے فلاحی کمیٹی کے صدر چوہدری طارق وحید نے گذ شتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفیسر نثار نقوی بھی خصوصی طور پر شامل ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں