اظہار وجوہ

مقامی روزنامہ میں شائع ہونے والے غیر موزوں اشتہار پر سیشن جج نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا،

جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ) روزنامہ صدائے مسلم جہلم / راولپنڈی میں شائع ہونے والے بے بنیاد اور غیر موزوں اشتہار پر فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ نے سیکشن 22-A/ 22-B کے تحت فوری ایکشن لیتے ہوئے قابل دست اندازی جرم کا ارتکاب ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ نے جہلم پولیس کے خلاف شائع ہونے والے اشتہار پر فوری نوٹس لیا اور متعلقہ ایس ایچ او سے مورخہ 23 جون تک رپورٹ طلب کر لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جہلم سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق پولیس کے خلاف غیر موزوں اشتہار 20 جون2017 کو روزنامہ صدائے مسلم جہلم میں شائع کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم اور ضلعی انتظامیہ جہلم کو زرد صحافت کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی مذکورہ روزنامہ کی ٹیم نے اپنی اخبار میں ایک ہیڈ مسٹریس کے خلاف نہایت فحش الفاظ لکھے جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر ہیڈمسٹریس اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر گھر بیٹھ گئی،شہریوں نے اس حوالے سے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ روزنامہ ایک ٹھگ سکواڈ چلا رہا ہے جو آئے روز چند ٹکوں کی خاطرشرفاء کی پگڑیاں اچھالتا پھرتا ہے،فاضل عدالت نکا نوٹس خوش آئند ہے ،شہریوں نے ان کی تعلیمی قابلیت اورسماجی پس منظر بھی چیک کرنے کا مطالبہ کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں