جہلم لائیو( احسن وحید )معاشرے کی ترقی اورروشن مستقبل کیلئے فلاحی تنظیموں کا کر دار مسلمہ ہے۔ ’’پینی اپیل ‘‘،سیاست سے بالاتر ہو کر یتیم اور بے سہارا بچوں ، بزرگوں، خواتین اور بچیوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاکہ بے سہارا افراد کو معاشرے کا بہترین شہری بنایا جا ئے گا۔ ان خیا لات کا اظہار ’’ میرا اپنا گھر‘‘، ’’پینی اپیل‘‘کے چیئرمین راجہ حبیب نواز نے رمضان پیکج تقسیم کرنے سے قبل ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جہلم کی پسماندہ تحصیل سوہاوہ میں میرا اپنا گھر کے نام سے یہ ادارہ 2012ء میں قائم کیا گیا، اس ادارے کے زیر اہتمام ’’میرااپنا گھر‘‘ کے نام سے ایک زیلی ادارہ قائم کیا گیا جس میں یتیم اور بے آسرا بچوں کی کفالت کے علاوہ انکو دینی اور جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہاہے ، اس کے علاوہ ایک اور ذیلی ادارہ، ’’ADOPT A GRAIN‘‘ کے نام سے اولڈ ہوم قائم کیاجا رہا ہے جس کا سنگ بنیاد عالمی شہر ت یافتہ باکسر پاکستانی نژاد برطانوی شہری عامرخان نے چند ماہ قبل اپنے دستے مبارک سے رکھا ، جہاں بے سہارا بزرگ شہریوں کو رہائش فراہم کی جائے گی اور 2 کالج بچیوں کے لئے الگ اور لڑکوں کے لئے الگ کالج قائم کئے جائیں گے۔ ان تعلیمی اداروں میں تربیت یافتہ عملے کی زیرنگرانی انکی مناسب دیکھ بھال کے انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔ راجہ حبیب نواز نے مزید کہا کہ اس افرا تفری کے عالم میں غریب ،نادار ،یتیم اور بے سہارا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور اْن کو ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کرنا ایک عظیم عبادت کا درجہ رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اصل وجہ غربت اور جہالت ہے ان پر قابوپانے کیلئے معاشرے کے افراد کو مشترکہ کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے اْنہوں نے بتایا کہ جس وقت’’ میرا اپنا گھر‘‘ فلاحی تنظیم کا آغاز کیا گیا تو اس وقت 6 بچے تھے اور آج درجنوں بچے ’’میرا اپنا گھر ‘‘میں زیر کفالت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ یتیم لاوارث ، بے آسرا بچوں کے لئے 20 گھر تعمیر کئے جائیں گے، جبکہ بچوں اور بچیوں کی تفریح کیلئے گراؤنڈ قائم کیا جائیگا جہاں بچے جسمانی ورزش کر سکیں گے، کالج کے احاطہ کے اندر جدید اولڈ ہوم قائم کیا جائیگا اور ان تمام مستحق افراد کی دیکھ بھال و علاج معالجے کے لئے اندر ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس منصوبے پر5 سال کا عرصہ درکار ہے ، انہوں نے علاقہ مکینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے اردگرد ، آس پاس کوئی مستحق لاوارث بچی یا بچہ موجود ہو تو اسے میرا اپنا گھر میں بھجوایا جائے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ اس موقع پر اسحاق اسرار نے بتایا کہ ھتہ دھمیال گاؤں کے سکول میں ہماری تنظیم 2 نئے کمرے تعمیر کروا رہی ہے تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔فلاحی تنظیم کی طرف سے 3 سو50 افراد کے لئے امدادی سامان کے پیکٹ بنائے گئے جو کہ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ ان کے حوالے کئے گئے ، امدادی سامان حاصل کرنے والے سینکڑوں مستحق افراد و خواتین نے فلاحی ادارے کے بارے اپنے تاثرات قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ ’’میرا اپنا گھر‘‘کی انتظامیہ نے قلیل عرصہ میں جس طرح سے یتیم اور بے آسرا بچوں اور بے سہارا بزرگ شہریوں کی کفالت ، تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اٹھائی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، فلاحی ادارے کی ان بے پایا خدمات اور کاوشوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے بتایا کہ ادارے کی انتظامیہ نے تحصیل سوہاوہ کے قصبات میں گھر گھر جا کر مستحق افراد کی چھان بین کے بعد ٹوکن جاری کرکے سامان تقسیم کیا ہے یہ سامان ایک گھرانے کے 5/7 افراد کے لئے ایک ماہ کے لئے کافی ہے،علاقہ مکین فلاحی تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیتے ہوئے رخصت ہوئے اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو آفیسر پینی اپیل محمد ندیم طاہر ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری محمد الیاس، پروگرام انچارج اسحاق اسرار ،حماد رضا، صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی، سیکرٹری انفارمیشن میڈیا ون مرزا کفیل بیگ کیفی، صدر سوہاوہ پریس کلب سوہاوہ احسن وحید ،جنرل سیکرٹری یاسر فہید، فنانس سیکرٹری ندیم یوسف، نائب صدر محمد اشفاق سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی، کارروباری ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی اور فلاحی ادارے کی کوششوں و کاوشوں پر زبردست الفاظ میں خر اج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]