جہلم لائیو(احسن وحید)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب بھر کی طرح جی ٹی روڈ سوہاوہ پر بھی عید الفطر کے پر مسرت موقع پرسڑک استعمال کرنے والوں میں افطاری اور روڈ سیفٹی تحائف تقسیم کیے ۔ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولیں ترجیح ہے۔ عید الفطر کے موقع پراوور سپیڈنگ ، اوورلوڈنگ اور مسافروں سے زائد کرایوں کے حصول کے خلاف سخت کاراوائی عمل میں لانے اور دیگر بے ضابطگیوں کے تدارک کیلئے سپیشل سکواڈز ترتیب دیے گئے ہیں ڈی ایس پی سوہاوہ ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نا رتھ زون کمانڈر ڈی آئی جی عباس احسن کے خصوصی احکامات کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو وحید الرحمان خٹک کی ہدایت پر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر وں کو جا نے والے افراد میں افطاری او ر روڈ سیفٹی گفٹ پیکس تقسیم کیے۔افطاری اور روڈ سیفٹی پیکٹس کی تقسیم کی تقریب ٹال پلازہ سوہاوہ پر منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس سوہاوہ سید ثاقب حسین کاظمی ، ایڈمن آفیسر ایس پی او ابرار اسحاق آپریشنلِ آفیسر پی او بلال احمد و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی ڈی ایس پی سید ثاقب حسین کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں سیکٹر نارتھ ٹوکے تمام ٹال پلازوں مندرہ ، سوہاوہ ، جہلم پر روڈسیفٹی سٹال لگائے گئے ہیں اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ روڈ یوزرز کو افطاری اور عید گفٹس کے ساتھ ساتھ محفوظ سفر کے لئے خصوصی بریفنگ بھی دیں گے ۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ سیکٹر کمانڈر ٹریفک فلو کی خود نگرانی کریں گے تا کہ مشکل وقت میں روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے ۔ روڈ یوزرز کسی بھی مشکل میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ افطاری اور روڈ سیفٹی اور عید گفٹس کی تقسیم کے علاوہ اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصو صی اقداما ت کئے ہیں اور زائد کرایہ سواریوں کو موقع پر ہی واپس کروا دیا جائے گا ۔اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس مہم کا مقصد روڈ سیفٹی ایجو کیشن کے ساتھ ساتھ بہترین پولیس پبلک ریلیشنز کا قیام ہے اور مستقبل میں اس طرح کی مہم چلائی جائیگی
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]