جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام کے زیر اہتمام مسجد گنبد والی میں دعوت افطار ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعدا د میں شرکت، تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں مہتمم جامعہ قاری ابوبکر ، قاری عمر ، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے تاریخی مدرسہ جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام کے زیر اہتمام مسجد گنبد والی میں سالانہ دعوت افطار کا پروگرام گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں سیاسی شخصیات راجہ طالب مہدی ، چوہدری فضل داد ، عامر شہزاد ، صحافی اصغر مرزا، کیمرہ جرنلسٹ محمد افضل راجہ ، سب انسپکٹر ملک ارشد ، محمد اشرف ڈار، ملک مجید اعوان ، عمیر ڈار، چوہدری ساریہ پرویز کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شر کت کی ، مہمانان کا استقبال قاری عمر نے کیا ،علماء کرام نے ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور فضلیت پر روشنی ڈالی، جس کے بعد اجتماعی دعا اور روزہ افطاری و نماز مغرب ادا کی گئی اس حوالے سے مہتمم جامعہ قاری ابوبکر صدیق نے بتایا کہ جامع مسجد گنبد والی شہر کی مرکزی مسجد ہے اور یہاں ہر سال دعوت افطار کا اہتمام ہمارے آباء کی روایت ہے تمام مہمانان کے ہم خصوصی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری دعوت پر روزہ افطاری میں شریک ہو کر ہماری عزت افزائی کی ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]