’’صحافت برائے خدمت ‘‘ بیورو چیف خبریں کی کوشش سے چار سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) ’’صحافت برائے خدمت ‘‘ بیورو چیف خبریں کی کوشش سے چار سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے ، خبریں اور جہلم پولیس کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے معصوم بچے کو اپنی حفاظت میں رکھ کر ہمارے حوالے کیا ، خبریں بیورو آفس کے تاعمر شکرگزار رہیں گے ۔بچے کے والدندیم کی جذباتی گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے رہائشی ندیم اور اہلخانہ اپنے کسی عزیز کی فوتگی پر جہلم آئے جہاں نماز جنازہ کے دوران چار سالہ صفی اللہ والد سے بچھڑ گیا اور گھومتے گھومتے پولیس پٹرول پمپ پر جا پہنچا جہاں دو نوجوانوں نے اسے انجان جان کر تحویل میں لے کر خبریں بیورو آفس میں پہنچا دیا ، جہاں بیورو چیف خبریں امجد بٹ ، مینجربیورو آفس اصغر مرزااور ملک محمد عالم نے بچے سے اس کے گھر بارے پوچھا لیکن چار سالہ صفی اللہ انتہائی گھبرایا ہونے کے باعث ماں باپ کے نام کے علاوہ کوئی بھی معلومات نہ دے سکا، بیورو چیف امجد بٹ نے تھانہ سٹی کو صورتحال سے مطلع کیا جہاں سے سب انسپکٹر ملک اعظم اور دیگر ذرائع کی چار گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچے کے والد کو ڈھونڈ کر خبریں بیورو آفس لا کر تصدیق کرنے کے بعد بچے کو والد کے حوالے کر دیا ۔ بچے کے ملنے پر والدندیم کے آنسو نکل آئے اور بچہ اپنے والد سے لپٹ گیا ، اس موقع پر بچے کے والدمحمد ندیم نے بیورو چیف خبریں امجد بٹ اور جہلم پولیس کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ خبریں اور جہلم پولیس کی کوشش سے میرا لخت جگر صحیح سلامت ملنے پر میں بیورو چیف امجد بٹ کا تاعمر شکر گزار رہوں گا ۔ اس موقع پر بیورو آفس خبریں کی جانب سے چار سالہ صفی اللہ کو تحائف دے کر رخصت کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں