جہلم میں میڈیکل کالج بنایا جائے،اکیڈمی آف فیملی فزیشن جہلم

جہلم لائیو( بیورو رپورٹ ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع جہلم جو کہ خطہ پوٹھوہار کا مرکزی علاقہ ہے اس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کیا جائے، ان خیالات کااظہار پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن (ر)جہلم کے صدر ڈاکٹر عبدالمجید ،نائب صدر ڈاکٹر محمد مسعود اشرف چوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے ایک اجلاس میں کیا،اس موقع پر ،ممبر ڈاکٹر عبدالقیوم ،ڈاکٹر کرنل (ر)سادات مہدی ،ڈاکٹر فیصل،ڈاکٹر عصمت جاوید ملک،ڈاکٹر چوہدری محمد طارق عظیم،ڈاکٹر طارق مرزا،ڈاکٹر محمد طارق ساہی،ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عبدالحمید،ڈاکٹر عبدالمبین،ڈاکٹر اختر نجمی،ڈاکٹر علی شوکت،ڈاکٹر عالیہ نیاز،ڈاکٹر انجم گلزار،ڈاکٹر عاصم رضوی،ڈاکٹر کیپٹن (ر)محمد ارشد،ڈاکٹر فاخر گیلانی،ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی،ڈاکٹر فوزیہ کاظمی،ڈاکٹر فیاض احمد ملک،ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا،ڈاکٹر ہمایوں اصغر،ڈاکٹر امتیاز شیخ،ڈاکٹر عرفان اسلم،ڈاکٹر جواد احمد،ڈاکٹر خالد محمود ڈار،ڈاکٹر میجر(ر)یوسف اختر،ڈاکٹر میجر(ر) ریاض قمر،ڈاکٹر مسعود اقبال،ڈاکٹر محمد احمد مرزا،ڈاکٹر میاں ندیم ،ڈاکٹر مرزا جہانگیر،ڈاکٹر مدثر ذوالفقار،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر محمد اقبال رانا،ڈاکٹر محمد ممتاز انصاری،ڈاکٹر محمد قاسم ،ڈاکٹر مختار احمد مرزا،ڈاکٹر ناصر جمیل،ڈاکٹر راجہ جواد ،ڈاکٹر ربینہ مجید،ڈاکٹر شمع شبیر راجہ ،ڈاکٹر شاہد معروف،ڈاکٹر شرافت علی،ڈاکٹر شعیب اکرم،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شعیب کیانی،ڈاکٹر سویرا بخاری،ڈاکٹر سید زاہد حسین شاہ،ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل ،ڈاکٹر طارق خان،ڈاکٹر طارق محمود،ڈاکٹر تسنیم جیلانی،ڈاکٹر طیبہ عزیز،ڈاکٹر ظہور الحق کیانی،ڈاکٹر ذوالفقار علی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے طلباء کی ایک کثیر تعداد ضلع جہلم میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ملک اور بیرون ملک کے مختلف میڈیکل کالجز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جن میں طالبات کی ایک کثیر تعداد بھی شامل ہے اور انہیں اس سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پنجاب میں کم و بیش تمام مرکزی اضلاع میں میڈیکل کالج قائم ہو چکے ہیں ضلع جہلم شرح خواند گی کے اعتبار سے ضلع لاہور کا ہم پلہ ہے مقامی طور پرا علیٰ درجہ کے ہسپتالوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معقول Bed Strengthبھی حاصل ہے،ضلع جہلم میں کم و بیش پانچ سو سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹرز اس میڈیکل کالج میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ،اس میڈیکل کالج کے لیے اراضی کا حصول بھی مشکل نہ ہوگا اور آخر میں تجویز کرتے ہیں کہ اس میڈیکل کالج کا نام پوٹھوہار میڈیکل کالج ضلع جہلم رکھا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں