انسانی سمگلر

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل انسانی سمگلر نکلا

جہلم لائیو (الیاس صادق وٹو)انسانی سمگلر رانا لطیف جہلم اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل نے ویزہ کا لالچ دے کر غریب سادہ لوح افراد کو لوٹ لیا .
اٹلی کے ورک پرمٹ کاسہانا خواب دکھا کر رقم غبن ،سا ئلین کا رقم واپسی کے مطالبہ پر رانا لطیف کی دھمکیاں.
تفصیلات کے مطابق سائلین آکاش ولدپالوس اور شیرون ولد شاہد سکنہ ڈھوک جمعہ جہلم نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک سال قبل ایک دوست کے توسط سے رانا لطیف اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل جہلم کو اٹلی کے ورک پرمٹ کے لئے ایڈوانس ایک لاکھ روپے اور پاسپورٹ کی کاپیاں دیں،مگر آج تک مذکورہ آدمی نے نہ ویزہ لے کر دیا اور نہ ہی رقم واپس کی ،ڈی پی او جہلم کے ڈرائیور ملک زاہد اور پولیس لائن جہلم انچارج کے ذریعے منت سماجت کی مگر رانا لطیف نے گذشتہ روز اپنے دفتر بلا کر جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے اور تشدد کرنے کے لئے ہراساں کیا اور رقم بھول جانے کی تنبیہ کی،سائلین نے سپرنٹنڈنٹ جیل مظہر وحید چوہدری،اور آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ محکمہ کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے انسانی سمگلررانا لطیف کے خلاف انکوائری کرکے انصاف فراہم کیا جائے جبکہ دوسری جانب رانا لطیف نے صحافیو ں کو موقف دیاکہ کچھ وقت دیاجائے بہت جلد رقم واپس کردوں گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں